Categories: پاکستان

کرم ایجنسی حملہ،جاں بحق مسافروں کی تعداد16ہو گئی،4شدید زخمی

پشاور(ايجنسياں) کرم ایجنسی کے علاقے چار خیل میں مسافر گاڑیوں پر شدت پسندوں کے حملے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 16 ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کی زیر نگرانی مسافر گاڑیوں کاقافلہ پارہ چنار سے پشاور جا رہا تھا کہ اس دوران لوئر کرم کے علاقے چار خیل میں شدت پسندوں نے قافلے پرخود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے دو گاڑیوں میں سوار پانچ مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ٹل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 11مسافر جاں بحق ہو گئے جب کہ چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔جاں بحق اور زخمی مسافروں کا تعلق پارہچنار سے ہے ۔
ایم این اے ساجد حسین طوری نے واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ راہوں کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثراقدامات کیے جائیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago