Categories: پاکستان

حبیب جالب کے قتل کے خلاف بلوچستان میں جزوی ہڑتال

کوئٹہ (خبررساں ادارے)قوم پرست سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب جالب کے قتل کے خلاف جمعرات کو صوبائی دارالحکومت میں جزوی ہڑتال ہے جب کہ کوئٹہ کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے والی شاہراہوں کو مظاہرین نے بند کر رکھا ہے۔

صوبے کے بعض دیگر اضلاع میں بھی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے سرحدی شہر چمن کے راستے افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کے لیے سامان رسد کی فراہمی بھی معطل ہے۔
سابق سینیٹر اور بلوچ قوم پرست رہنما حبیب جالب کو بدھ کی صبح موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا جس کے بعد احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع ہو گیا۔ مقامی انتظامیہ نے بلوچستان یونیورسٹی اور کوئٹہ شہرکے تمام تعلیمی اداروں کو تین روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
انسانی حقوق کی علمبردار معروف تنظیم ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے حبیب جالب کے قتل پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی یکجہتی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

50 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago