Categories: عالم اسلام

صومالیہ: اسلامی ملیشیا اور افریقی امن فوج کے درمیان جھڑپ، 2 فوجی ہلاک

موغا دیشو (اے پی پی) صومالیہ میں اسلامی ملیشیا اور افریقی یونین امن فوج کے مابین جھڑپ میں دو امن فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

افریقی یونین امن فوج کے ترجمان نے موغا دیشو میں صحافیوں کو بتایا کہ دارالحکومت کے شمالی علاقے میں امن فوج اور اسلامی ملیشیا کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں امن فوج کے دو فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق یوگنڈا سے تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تین روز قبل دارالحکومت میں ہونے والی جھڑپوں میں 26 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان جھڑپوں کے بعد امن فوج نے کارروائی کی ہے اور دارالحکومت کے شمالی علاقے پر اپنا کنٹرول مستحکم کر لیا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago