Categories: پاکستان

کوئٹہ میں لا پتہ بلوچ ڈاکٹروں کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاج

کوئٹہ(خبررساں ادارے) کوئٹہ میں تین لاپتہ بلوچ ڈاکڑوں کی عدم بازیابی کیخلاف ڈاکڑوں کااحتجاج تاحال جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ پی ایم اے کی جانب سے پانچ جولائی کو جنرل پارٹی کا جالس ہو گا جس میں ائیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اوربلوچ ڈاکڑز فورم کی اپیل پرڈاکڑنسیم بلوچ،ڈاکٹر دین محمد بلوچ اورڈاکڑاکبرمری کی بازیابی کیلئے سول ہسپتال اوربولان میڈیکل کمپلیکس سمیت بلوچستان کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکڑوں اور دیگر طبی عملے کا احتجاج جاری ہے۔اس موقع پر تین گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کرتے ہوئے او پی ڈی کابائیکاٹ کیا۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ایم اے اور بلوچ ڈاکڑز فورم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی کو کوئٹہ میں جنرل پارٹی کا اجلاس ہو گا جس میں احتجاج کا ائیندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگرتینوں لاپتہ بلوچ ڈاکڑوں کو بازیاب نہیں کیاگیا پورے بلوچستان کے ہسپتالوں میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی جائے گی۔
کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ڈاکڑوں کی ہڑتال سے شہراوراندرون صوبے سے آنے والے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago