Categories: مشرق وسطی

گیاد کی رہائی کے بدلے نیتن یاہو 1000 فسلطینی قیدی رہا کرنے پر تیار

مقبوضہ بیت المقدس +غزہ (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس گروپ اسرائیلی فوجی گیلاد شالت کو رہا کر دے گا تو اس کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو چھوڑ دیں گے۔

دریں اثنا حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل پہلے کون سے قیدی رہا کرے گا؟ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر گزشتہ روز 4 فضائی حملے کیے تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی ضلع رفاہ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی عمارت پر کم از کم ایک میزائل داغا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا مگر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، اسی عمارت کو کچھ روز قبل بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوسرا حملہ غزہ شہر کی جنوبی کالونی زیتون میں سیکیورٹی اڈے” فائز گریڈ“ پر کیا گیا، اس جگہ کو متعدد بار پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔اسی طرح خان یونس کے مشرقی گاو¿ں خزاعہ کی نجار کالونی پر بمباری میں کچھ گھر جزوی طور پر منہدم ہو گئے۔
دوسری طرف رفاہ کے ساحل کے ساتھ اسرائیل کی کئی کشتیاں لنگر انداز ہو چکی ہیں، جہاں سے فلسطینی مچھیروں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago