Categories: پاکستان

کراچی ٹارگٹ کلنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

کراچی (ايجنسياں) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے تک ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ چوبیس گھنٹو ں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے ۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔ شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔

نیو کراچی میں بس اسٹاپ پر فائرنگ سے نسرین نامی خاتون ہلاک اور اسکی بیٹی زخمی ہوگئی۔ قصبہ کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں عمر گل نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔ رضویہ سوسائٹی کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو ہلاک کردیا ۔ کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب نامعلوم افراد نے اٹھائیس سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
رات گئے گلشن اقبال الہ دین پارک کے قریب نا معلوم کار سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مغوی نوجوان کو تشدد زدہ حالت میں لے کر آئے تھے جسکے بعد اسے سر میں گولی مار کر فرار ہو گئے ۔ رضویہ سوسائٹی میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد دوسرے روز بھی کشیدگی رہی۔ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکانیں بند کرادیں۔ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور رضویہ سوسائٹی کے چار افراد کے قتل کے خلاف شعیہ علماء کونسل نے احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago