‘جب تک امریکہ، مسلمانوں کونشانہ بناتارہے گا اس وقت تک امریکہ پر حملے ہوتے رہیں گے’

نیویارک(ایجنسیاں) ٹائمزاسکوائر حملہ کیس کے ملزم پاکستانی نژاد امریکی شہری فیصل شہزاد نے تمام الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے امریکا سے پاکستان پر ڈرون حملے بند کرنے اور مسلم ممالک سے اپنی افواج واپس بلا نےکا مطالبہ کردیا۔ مقدمے کا فیصلہ پانچ اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

تیس سالہ پاکستانی نژاد امریکی شہری فیصل شہزاد نے نیویارک کی فیڈرل کورٹ میں پیشی کے دوران خود پر عائد دس کے دس الزامات کا اعتراف کرلیا۔عدالت میں پیشی کے دوران فیصل شہزاد کے دونوں ہاتھ کمر کے پیچھے بندھے ہوئے تھے۔ سماعت کے دوران جج نے ملزم فیصل شہزاد کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش سمیت دس الزامات پڑھ کر سنائے۔ جنہیں سن کر ملزم فیصل شہزاد نے کہا کہ وہ مسلمان سپاہی ہے اور سو بار یہ الزامات قبول کرتا ہے۔ فیصل شہزاد نے سماعت کے دوران عدالت کوبتایاکہ اس نے یہ منصوبہ افغانستان،عراق اور صومالیہ میں امریکی قبضے کے خلاف ردعمل کے طور پربنایاتھا ۔
فیصل شہزاد نے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکی فوج افغانستان اور عراق میں موجود رہے گی اور پاکستانی علاقوں پر ڈرون حملے ہوتے رہیں گے، ہم امریکا پر حملے کرتے رہیں گے۔
فیصل شہزاد نے سزا میں کمی کیلئے پلی بارگین بھی نہیں کی۔ فیصل شہزاد کو عائد کردہ الزامات کے تحت عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
فیصل شہزاد کو رواں سال مئی میں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں دہشت گردی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فیصل شہزاد پرایک الزام یہ بھی تھا کہ اس نے پاکستان کے قبائلی علاقے میں جا کر عسکریت پسندی کی تربیت حاصل کی تھی۔ مقدمے کا فیصلہ پانچ اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ نیویارک کی فیڈرل کورٹ کی جانب سے سات جولائی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago