Categories: مشرق وسطی

بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بغداد (ایجنسیاں) عراقی دارالحکومت بغداد میں دو کاربم دھماکوں میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ دھماکے مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح ساڑھے 11 بجے شہر کے پرہجوم چوراہے نیصور کے نزدیک ہوئے جہاں کئی حکومتی اور نجی دفاتر قائم ہیں۔

ان میں سے ایک دھماکہ وزارت داخلہ کے دفاتر کے باہر ہوا، جہاں متعدد لوگ شناختی کارڈز کے حصول کے لئے جمع تھے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو عراقی وزارتِ داخلہ کی عمارت کے باہر تعینات تھے۔ دھماکوں کے وقت وہاں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
واضح رہے کہ عراق میں مارچ کے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے صورت حال ایک مرتبہ پھر کشیدہ بنی ہوئی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago