Categories: مشرق وسطی

مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں گھر مسمار کرنے کا صہیونی فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین) امریکا کے مشرقی وسطی کے خصوصی نمائندے جارج مچل کی جانب سے فلسطینی مسئلہ کے حل کی کوششوں کے برعکس اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کی سلوان کالونی میں 22 گھروں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کر کے امریکا اور فریق اوسلو کی جدوجہد پر پانی پھیر دیا ہے۔

اسرائیل کے معروف اخبار ’’ہارٹز‘‘ کے مطابق علاقائی تعمیرات و منصوبہ بندی کی علاقائی کمیٹی اگلے پیر کو میونسپلٹی کے سربراہ نیر برکات سے بات کرے گی، اس منصوبے کو سلوان کالونی کی ترقی کے منصوبے کا نام دیا گیا ہے جس میں درجنوں فلسطینی لوگوں کے گھر منہدم کر دیے جائیں گے۔ صہیونی حملوں کی زد میں آ کر اس کالونی کے متعدد گھر پہلے ہی مسمار ہو چکے ہیں۔
ہارٹز نے کہا ہے کہ بلدیہ کے سربراہ نے صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے عہد کیا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد اس وقت تک شروع نہیں کیا جائے گا جب تک گھروں کے مالکان سے مذاکرات مکمل نہیں ہو جاتے۔ دوسری جانب مکان مالکان کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ صہیونی بلدیہ نے ان سے کوئی بات چیت اور مذاکرات نہیں کیے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی کوششوں پر مشتمل اس صہیونی منصوبے کا نام ’’ گارڈن آثار قدیمہ‘‘ رکھا گیا ہے، یہ گارڈن بیت المقدس کی بستان کالونی میں بنایا جائے گا۔ صہیونی بلدیہ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں 80 گھر بلا اجازت تعمیر کیے گئے ہیں۔ اسی لیے اس نے علاقے میں 22 گھروں کو منہدم کرنے اور ان گھروں کے اہل خانہ کو دوسرے علاقے میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ظاہر ہے کہ یہ ایسا امر ہے جسے القدس کے فلسطینیوں نے بھرپور طور پر مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطی کے خصوصی امریکی ایلچی مچل نے جمعرات کی شام علاقے کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد رام اللہ اور اسرائیل کے مابین مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوششوں کا دوبارہ آغاز تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago