Categories: مشرق وسطی

بغداد:یکے بعد دیگرے5 دھماکے،مرکزی بینک پر حملہ،17 ہلاک،درجنوں زخمی

بغداد (اے ایف پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں اور ملک کے مرکزی بینک پر خود کش جیکٹوں اور فورسز کی یونیفارمز میں ملبوس حملہ آوروں کے حملے کے نتیجے میں17 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

حملہ آوروں نے ایک رہائشی عمارت کو گھیرے میں لے کر عمارت میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا جبکہ بعد ازاں بینک کے چھت پر قبضہ کرکے مسلسل بم برساتے اور فائرنگ کرتے رہے ، عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے ایک گھنٹے کے دوران متعدد بم دھماکے کئے ۔فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جبکہ بینک کی عمارت کے اندر گھسنے کے بعد ملزمان نے فائرنگ کر کے12سے زائد افراد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا، جن میں زیادہ تر بینک کے ملازمین بتائے جاتے ہیں۔
فائرنگ اور دھماکوں سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago