بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

سرینگر (اے ایف پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مڑھل فرضی جھڑپ اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوںپر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارت اور حکومت جموں کشمیر پر زور دیا ہے کہ وہ زیر حراست ہلاکتوںکے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور حراستی گمشدگیوںسے متعلق ورکنگ گروپ کو مستقبل قریب میں کشمیر جانے کی اجازت دے اور آرمڈ فورسزسپیشل پاورس ایکٹ کو مزید تاخیر کئے بغیر واپس لے۔

بھارتی فورسز کے ہاتھوں حقوق کی پامالیاں برداشت سے باہر ہیں ۔ حراست کے دوران ہلاک کئے گئے شہریوں کے رشتہ داروں کو بین الاقوامی سطح کامعاوضہ فراہم کیا جائے۔
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے ایک رپورٹ میں بھارت پر یہ واضح کیا ہے کہ اس کی فورسز کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہورہی ہیں۔
وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹر نیشنل نے واضح طور پر کہا ہے”اگر وزیر اعظم انسانی حقوق کی پامالیوں کے متعلق زیرو ٹالرنس کے وعدے پر کاربند ہیں تو انہیں مڑھل فرضی جھڑپ میں ملوث سبھی اہلکاروں و افسران کے خلاف بین الاقومی سطح کی شفاف چھان بین عمل میں لاکر ملوث ملزموں کےخلاف کارروائی عمل میں لانی چاہئے“۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago