Categories: پاکستان

بلوچ بھائیوں سے جاری زیادتیوں کاازالہ کرینگے،سید یوسف رضا گیلانی

کوئٹہ (خبررساں ادارے) وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ بلوچ بھائیوں سے تریسٹھ سال سے جاری زیادتیوں کا ازالہ کرکے اعتماد بحال کریں گے۔بلوچستان کے پانچ ہزار نوجوانوں کو جلد سرکاری ملازمتیں مل جائیں گی.

بلوچستان کابینہ کے اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ آغاز حقوق بلوچستان نیک نیتی سے شروع کیاگیا ہے ۔عملی اقدامات سے ا عتماد کی فضا قائم ہوتی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے پانچ ہزار افراد کو ایک ہفتے میں روزگار ملے گا۔ میاں رضاربانی اس عمل کی مانیٹرنگ کرینگے ۔ ان کاکہناتھاکہ انھوں نے لاپتہ افراد کے حوالے سے بلوچستان حکومت سے مصدقہ فہرستیں بھی طلب کی ہیں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ادارے اپنے اپنے دائرے میں کام کرینگے تو گڈ گورنس کا مقصد حاصل ہوگا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہواہے۔ اٹھارہویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری پر عمل درآمد ہوناچاہیے۔انھوں نے کہاکہ دہشتگردی سے نمٹنا صوبائی معاملہ ہے ۔ امن وامان کے مسئلے پر وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے تعاون کریگی۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago