Categories: مشرق وسطی

فلوٹیلا قتل عام پر اسرائیلی کنیسٹ میں گالیوں کا تبادلہ،خواتین ارکان کے درمیان جھگڑا

بحر متوسطہ کے کھلے سمندر میں محصورین غزہ کے لئے امداد لے کر جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کھیلی جانے والی خون کی ہولی کی بازگشت بدھ کے روز اسرائیلی کنیسٹ میں اس وقت سنائی دی گئی کہ جب خواتین ارکان نے فلوٹیلا کے ساتھ سفر کرنے والی اپنی ساتھی رکن کنیسٹ حنين الزعبی کے خلاف ہرزہ سرائی کا ارتکاب کرتے ہوئے انہیں غلیظ گالیاں دیں۔

لیکوڈ پارٹی کی خواتین ارکان نے انتہائی حقارت آمیز لہجے میں حنین کو عربی زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “خائنہ عورت تم غزہ کیوں نہیں چلی جاتی۔”
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کنیسٹ کے جنگ و جدل سے بھرپور اجلاس کی کارروائی کی خبریں نشر کیں جن مطابق کہ لیکوڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن کنیسٹ میری ریگیف نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی عرب رکن پارلیمان حنين الزعبی کو انتہائی توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا۔
صہیونی ایوان کی تاریخ میں ایسا واقعہ کبھی رپورٹ نہیں ہوا۔ الزعبی نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی کمانڈو ایکشن کے بارے میں خطاب کیا ، ابھی وہ تقریر ختم کرکے بیٹھ ہی رہیں تھیں کہ لیکوڈ پارٹی کی خاتون رکن کنیسٹ میری ریگیف غضبناک آنکھوں سے انہیں گھورتے ہوئے بہ آواز بلند الزعبی کو گالیاں دینے لگیں۔
لیکوڈ جماعت کی رکن پارلیمان نے اپنی ساتھی رکن کنیسٹ کے خلاف الزامات کا پنڈورہ باکس کھول لیا۔ انہوں نے الزعبی کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلوٹیلا میں شمولیت کر کے غیر اخلاقی کام کیا ہے کیونکہ وہ بطور رکن اس بات کا حلف اٹھا چکی ہیں کہ وہ اسرائیل کی حامی رہیں گی۔ بہ قول ریگیف، الزعبی نے خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔

حامیوں کی ایوان بدری
خواتین ارکان کینسٹ کی لڑائی کے وقت لیکوڈ پارٹی کے رکن کرمل شامل اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، انہوں نے عرب ارکان پارلیمنٹ اور بالخصوص الزعبی کے خلاف اپنی ہم جماعت خاتون رکن پارلیمان کی جانب سے گالم گلوچ رکوانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔
صدر نشین نے اس موقع پر عرب رکن کنیسٹ اور ڈیموکریٹک فرنٹ فار پیش اینڈ ایکوٹی محمد برکہ اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے جمال زحالقہ کو الزعبی کی حمایت کرنے پر ایوان سے باہر نکال دیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی رکن پارلیمنٹ حنین الزعبی نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی بحریہ کو فلوٹیلا حملے کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلے سمندر میں اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر شب خون دراصل کھلی دہشت گردی ہے، جس میں دس افراد جان بحق ہوئے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago