Categories: مشرق وسطی

بین الاقوامی امدادی بحری قافلہ غزہ کی جانب رواں دواں

نکوشیا (ایجنسیاں) اسرائیلی محاصرے کا شکار غزہ کی پٹی کے مکین فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی امدادی کارکنان پر مشتمل قافلہ ایک دن کی تاخیر کے بعد آج دوبارہ اپنے بحری سفر پر روانہ ہو رہا ہے۔

امدادی قافلے کے منتظمین کے مطابق قافلے کے روانہ ہونے میں اسرائیل کی جانب سے اس دھمکی کے بعد ایک دن کی تاخیر کی گئی ہے کہ وہ ان کے ایک جہاز کو ضبط کر سکتا ہے۔قبرص کے ساحل پر سیکڑوں امدادی کارکنان بین الاقوامی پانیوں میں اپنے آخری مرحلے کے سفر پر روانہ ہونے کے لیے تیار تھے۔
قبرص کے حکام نے جمعہ کے روز ان کارکنان کو جزیرے سے روانہ ہونے اوربین الاقوامی امدادی قافلے میں شامل ہونے سے روک دیا تھا۔قبرص پولیس کے ترجمان مائیکلس کاٹسو نوٹس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”غزہ کی جانب کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے”۔
امدادی قافلہ لے جانے والی تنظیم فری غزہ موومنٹ کی خاتون ترجمان گریٹا برلن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”ہمیں قبرص حکومت کے رویے پرسخت مایوسی ہوئی ہے”۔
لیکن منتظمین قبرص حکام کے ساتھ ہفتہ کی دوپہر تک مختلف ممالک کے پچیس ارکان پارلیمان کو قافلے کے ساتھ غزہ روانہ کرنےکے لیے بات چیت کررہے تھے۔
فلسطینیوں کے حامی ایک فرانسیسی کارکن تھامس سومر ہودویلی نے صحافیوں کو بتایا کہ” ہم اس وقت قبرص کے پانیوں میں موجود ہیں اور ہم حکام کے ساتھ قافلے کو روانہ کرنے کے حوالے سے مذاکرات کررہے ہیں”۔
انہوں نے بتایا کہ قبرص کے حکام نے جمعہ کی رات ان کشتیوں کے کپتانوں کو حراست میں لے لیا تھا،جو ارکان پارلیمان کو سوار کرانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن بعد میں کپتانوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
منتظمین نے قبرص کی حکومت پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے قافلے کو غزہ کی جانب جانے سے روک کر پہلے سے طے شدہ سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے اور اس نے یہ کام اسرائیلی دباو کی وجہ سے کیا ہے۔ لیکن قبرص حکومت نے اس انکار کیا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago