Categories: مشرق وسطی

روس اور ترکی کے درمیان جوہری تعاون سمیت کئی اہم معاہدے

انقرہ (جنگ نیوز) روس اور ترکی کے درمیان جوہری تعاون سمیت کئی اہم معاہدے طے پاگئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے زور دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن عمل میں حماس کو بھی شامل کیاجائے۔ اسرائیل نے تجویز کی مخالفت کردی۔

روسی صدر دمتری میدیدیف کے دورہ ترکی کے دوران جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر اور دو طرفہ تجارت بڑھانے سمیت کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت روس ترکی میں پہلا نیوکلیئر پلانٹ تعمیر کرے گا۔ انقرہ میں میدویدیف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں ترک صدر عبداللہ گل نے کہا کہ حماس نے غزہ میں انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اس لیے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ تمام فلسطینی گروپوں کو امن بات چیت میں شامل کیا جائے۔ روسی صدر نے زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں مسئلے کے حل کے عمل سے کسی بھی فریق کو باہر نہ کیا جائے۔ اسرائیل نے ترک اور روسی صدور کی تجویز مسترد کردی اور دمشق میں دو روز قبل روسی صدر اور حماس رہنما خالد مشعل کی ملاقات پر بھی تشویش ظاہر کی۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago