Categories: مشرق وسطی

تہران: پاکستانی سفیر قاتلانہ حملے میں زخمی، افغان حملہ آور گرفتار

تہران (خبررساں ادارے) ایران میں پاکستان کے سفیر ایم بی عباسی تہران میں چاقو سے حملے میں معمولی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ مقامی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے پریس قونصلر محمد مظفر حسین جعفری نے بتایا کہ پاکستانی سفیر ایم بی عباسی تہران میں اپنے گھر کے قریب پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک 23 سالہ نوجوان نے ان پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ حملے سے ایم بی عباسی زمین پر گر گئے جس سے ان کے سر پر زخم آئے تاہم وہ چاقو کے وار سے محفوظ رہے۔ پاکستانی سفیر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سر پر ٹانکے لگائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے اسکیننگ کے بعد ایم بی عباسی کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے اور رات کو کسی وقت انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔دفترخارجہ نے ایم بی عباسی کے 2محافظوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔اس سے قبل عرب ٹی وی چینل نے خبر نشر کی تھی کی ایم بی عباسی کی کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ان کے 2محافظ ہلاک ہو گئے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایران نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔ مظفر جعفری نے بتایا کہ مقامی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago