Categories: مشرق وسطی

القدس میں لگنے والی آگ سے ساری دنیا جل کر خاکستر ہو جائے گی: ترک وزیر اعظم

استنبول (مرکز اطلاعات فلسطین) ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے قابل افسوس اقدامات سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے پورے کا پورا خطہ جل کر راکھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو متنبہ کیا کہ علاقے میں ہلچل پیدا کرنے کی صہیونی کوششوں سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ ایسی کوششوں کے خطرناک نتائج مرتب ہوں گے اورکوئی بھی ان کی تعریف نہیں کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار ترک وزیراعظم نے استنبول میں ہونے والی اسلامی کانفرنس کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے دوسرے غیر معمولی اجلاس سے پیر کے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سنہ 1969ء میں مسجد اقصی کو نذر آتش کرنے کی ناکام کوشش ہی اسلامی کانفرنس کی تاسیس کا باعث بنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ القدس کی مسلمانوں کے دلوں میں بہت زیادہ قدر و منزلت ہے۔
ترک رہ نما نے کہا کہ “ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ اگر القدس جل گیا تو اس سے فلسطین خاکستر ہو جائے گا اور اگر فلسطین جل گیا تو پورا مشرق وسطی جل کر راکھ کا ڈھیر بن جائے گا۔ مشرق وسطی کو جلانے والی آگ کی حدت سے دنیا کے دوسرے ملک بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اراضی میں غزہ کی پٹی کے محاصرے سمیت تمام غیر انسانی کارروائیاں بند کرے۔
ترک پارلیمان کے اسپیکر محمد علی شاھین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مسلمانوں کی القدس کے لئے اہمیت کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی کارروائیاں خطے کے امن اور استحکام کے لئے واضح خطرہ ہیں۔
انہوں نے دنیا بھر کے منتخب ایوانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی دھمکیوں کے خلاف سخت اقدام اٹھائیں کیونکہ صہیونی ریاست کی گیڈر بھبکیاں علاقے کے امن و استحکام کے لئے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔
مسٹر شاہین نے کہا کہ اسلامی کانفرنس کے اس غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والا اعلان استنبول اسلامی ملکوں کے منتخب ایوانوں کا دنیا کے لئے ایک متفقہ پیغام ہو گا کہ وہ القدس اور مسئلہ فلسطین کے حل میں کس حد تک آگے جا سکتے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago