میرانشاہ (اُردو پوائنٹ) شمالی وزیرستان ایجنسی کے تحصیل میر علی علاقہ مرسی خیل میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گھر اور گاڑی پر 3 میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دھماکوں کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ پہنچ گئے اور گھر کے ملبے سے لاشیں نکالیں۔ حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
علاقے میں ابھی تک چار تا پانچ ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس ہے۔
علاقے میں ابھی تک چار تا پانچ ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس ہے۔