- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

حضرت نوح کی کشتی کی باقیات دریافت کرنے کا دعوٰی

shipاستنبول (اردزٹائمز) ترک اور چینی مہم بازو نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے حضرت نوح کی کشتی کی باقیات کو ڈھونڈ لیا ہے۔

مہم بازو کے مطابق انہیں مشرقی ترکی میں پہاڑ عرارت کے پاس کشتی نوح کی باقیات ملی ہیں جن کے مطالعہ سے ان کے 4800 سال پرانے ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق اسی عرصہ کے لگ بھگ ہی طوفان نوح آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق انہیں 100 فیصد تو نہیں لیکن 99.9 فیصد یقین ہے کہ ان کی دریافت کردہ قدیم کشتی حضرت نوح ہی کی ہے جس میں لکڑی سے متعدد کمرے بنے ہوئے ہیں جو غالباً مختلف جانوروں کو رکھنے کیلئے بانٹے گئے تھے۔