Categories: پاکستان

خودکش بم دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک

بدھ کی صبح پشاور کے قریب ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم چار پولیس اہلکا ر ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے جبکہ پانچ شہری بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

شہر کی پولیس کے سربراہ لیاقت علی نے صحافیوں کو بتایا کہ زوردار دھماکے سے پیر بالا پولیس چوکی اور اردگرد کے مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ اُنھوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی میں اُس وقت دھماکہ کر دیا جب چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں نے تلاشی لینے کے لیے اُسے روکنا چاہا۔
لیاقت علی نے کہاکہ صبح ساڑھے چار اور پانچ بجے کے درمیان کیے جانے والے اس خودکش حملے کا ہدف بظاہر پشاور کے اندر کوئی تنصیب تھی ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں تقریباََ دو سو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
حملے کا نشانہ بننے والی چوکی پشاور سے قریباََ سات کلومیٹر دورایک اہم شاہراہ پر قائم تھی جو قبائلی علاقے مہمند اور خیبرایجنسی سے آنے والی گاڑیوں کے لیے پشاور میں داخل ہونے کا واحد راستہ ہے۔
پشاور میں 5 اپریل کو طالبان شدت پسندوں نےخودکارہتھیاروں،خودکش کاربم اور دستی بموں سے امریکی کونسیلٹ پر حملہ کیا تھا جس میں کم ازکم تین مقامی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔اس ماہ شہر کے مصروف قصہ خوانی بازار میں بھی ایک خودکش بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے تھےجن میں اکژیت جماعت اسلامی کے کارکنوں کی تھی۔ اس واقعہ میں پولیس کے ایک اعلیٰ افسر بھی ہلاک ہو گئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago