Categories: مشرق وسطی

حماس نے اسیر اسرائیلی فوجی کے بارے میں کارٹون فلم جاری کر دی

دبئی (العربیہ) اسلامی تحریک مزاحمت – حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت نے اپنے فوجی گیلاد شالیت کے بدلے فلسطینی اسیروں کی رہائی کے معاہدے میں ٹال مٹول سے کام لیا تو اسیر فوجی کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو گا جو لبنان میں لاپتا صہیونی پائیلٹ کے ساتھ ہوا۔

اتوار کے روز اپنی ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی تین منٹ دورانیے کی اس کارٹون فلم میں اسیر فوجی گیلاد شالیت کے والد کو وقت کے ساتھ بوڑھا ہوتے دکھایا گیا ہے۔ شالیت کا والد شہر کی خالی گلیوں میں سے گذرتا ہے جہاں بڑے اشتہاری بل بورڈز پر اسرائیلی کی سابقہ اور مستقبل کی سیاسی قیادت کے شالیت کی رہائی سے متعلق وعدے درج ہیں۔
کارٹون فلم کے آخر میں گیلاد شالیت کی لاش قیدیوں کے تبادلے میں اس کے والد نوام شالیت کے حوالے کرنے کا منظر ہے، جس کے فورا بعد انہیں خواب سے بیدار ہوتا دکھایا گیا ہے اور وہ ہڑ بڑا کر اٹھتے ہوئے کہتا ہے کہ اب بھی میرے بیٹے کی زندہ رہائی کا وقت گذرا نہیں۔
ویڈیو کارٹون فلم میں سے ہم آہنگ آواز میں انتباہ کیا گیا ہے کہ “شالیت کا انجام بھی رون آرڈ نامی اسرائیلی ہواباز جیسا ہو گا کہ جو سنہ 1996ء میں لبنان پر ایک فضائی کارروائی کے بعد سے لاپتہ ہے۔”
عزالدین القسام بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ شالیت کی قمیت بہت زیادہ ہے، اسرائیل کو یہ جلد یا بدیر ادا کرنا ہو گی۔ تنظیم نے کارٹون فلم کے ذریعے شالیت کے والدین کو امید کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا فلسطینی اسیروں کے بدلے اب بھی زندہ رہا ہو سکتا ہے۔ اگر صہیونی معاشرہ شالیت کی بخریت واپسی چاہتا ہے تو ان کی حکومت کو فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی قمیت ادا کرنا ہو گی۔
حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مصر اور جرمن مذاکرات کار کی جانب سے شالیت کے بدلے ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کو تاراج کر رہا ہے۔
ادھر اسرائیل نے عزالدین القسام بریگیڈ کی حالیہ ویڈیو کو قابل افسوس اقدام قرار دیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد اسرائیلی قیادت کی اس پیشکش کو خراب کرنا ہے کہ جرمن مذاکرات کار کے ذریعے حماس تک پہنچائی گئی۔
اسرائیلی حکومت کے بہ قول دونوں اطراف کی تیارکردہ تجویز پر عمل درآمد سے شالیت کی بخریت واپسی یقینی ہونا تھی۔
تیئس سالہ اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو حماس اور دو دوسری کم معروف مزاحمتی تنظمیوں نے ایک ہلاکت خیز سرحدی پار چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کر لیا تھا۔ اسے حماس کے زیر نگین غزہ کی پٹی میں کسی خفیہ مقام پر رکھا گیا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago