Categories: عالم اسلام

بنگلہ دیش: بغاوت کے الزام میں مزید 50 سرحدی محافظوں کو سزائیں

ڈھاکہ (ايجنسياں) بنگلہ دیش کی ایک خصوصی عدالت نے گذشتہ سال اس خونریزشورش میں جس میں 74 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ملوث ہونے کے الزام میں 50 سرحدی محافظوں کو چارسے سات سال تک کی قیدکی سز اسنائی ہے۔

گذشتہ سال فروری میں ہونے والی اس شورش کے بعد سے پیر کے روز سامنے آنے والا یہ دوسرا فیصلہ ہے۔  گذشتہ ہفتے 29 سرحدی محافظوں کو ہلاکتوں میں ان کے عمل دخل کی بنا پر اسی جیسی قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔
بنگلہ دیش رائفلز ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی اس بغاوت کے سلسلے میں مجموعی طورپر تقریباساڑھے تین ہزار فوجیوں کو الزامات کا سامنا ہے۔  اس بغاوت کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 57 فوجی افسر شامل تھے۔
پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ یہ شورش کم تنخواہوں اور برے برتاؤ پر احتجاج سے شروع ہوئی تھی۔  محافظوں نے ڈھاکہ میں اپنے مرکزی بیرکوں کاکنٹرول پرتشدد طریقے سے سنبھال لیا اور پھر بغاوت مختلف  نیم فوجی مضافاتی چوکیوں تک پھیل گئی جس سے حکومت  ہل کررہ گئی تھی۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago