پونے میں دھماکہ، کم از کم آٹھ ہلاک

پونے (بی بی سی) مغربی بھارت کے شہر پونے میں واقع ایک ریستوران میں دھماکے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ کورے گاؤں پارک میں واقع جرمن بیکری نامی ریستوران میں مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں تینتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ ریستوران غیر ملکی سیاحوں میں بہت مقبول ہے اور دھماکے کے وقت وہاں بہت رش تھا۔ دھماکے کی جگہ سیاحوں میں مقبول اوشو آشرم کے قریب بھی واقع ہے۔
دھماکے کی نوعیت تاحال پتہ نہیں چل سکی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر دھماکے کی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا تھا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ بم دھماکے کا امکان بھی فی الحال رد نہیں کر سکتے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago