Categories: پاکستان

بنوں: پولیس لائن میں دو بم دھماکے، 15 شہید ،کرفیو نا فذ ،ڈی پی او کی حالت تشویشناک

بنوں (جنگ نیوز) بنوں میں پولیس لائن ٹو کے قریب یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈی پی او بنوں اقبال مروت اور 10 پولیس اہلکارو ں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق پہلا دھماکا خودکش حملہ تھا۔ دھماکوں کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بنوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دھماکے بنوں کے گنجان آباد علاقے میں ہوئے۔ دونوں دھماکے پولیس لائن ٹو کے سامنے ہوئے۔ دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق لائن ٹو میں فرنٹیئرپولیس کے جوان موجود تھے۔ لاشوں اور 20 زخمیوں کو سول ہسپتال میں پہنچایا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago