حکیم اللہ محسود, زندہ یا مردہ؟

تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی موت کی خبروں کی ابھی تک  تحریک طالبان کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ، تاہم پاکستانی میڈیا کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں سرگرم طالبان نے حکیم اللہ محسود کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

اورکزئی ایجنسی میں سرگرم طالبان کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکیم اللہ محسود 15 جنوری کو جنوبی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون طیارے کے مبینہ میزائل حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں علاج معالجے کے لئے کہیں منتقل کیا جارہا تھا جب راستے ہی میں ملتان کے قریب ان کا انتقال ہو گیا۔
شمال مغربی صوبے سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف سیکیورٹی تجزیہ کار اور سینیئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق میں  تاخیر تحریک طالبان کی حکمت عملی ہوسکتی ہے، تاکہ وقت حاصل کر کے نئے رہنما کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جاسکے، جو کہ موجودہ حالات میں طالبان کے لئے یقیناﹰ ایک مشکل کام ہے۔ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ چونکہ پہلے بھی یہ خبریں موجود ہیں کہ حکیم اللہ محسود کی قیادت پر طالبان کے تمام گروپ متفق نہیں تھے، لہٰذا حکیم اللہ محسود کی موت کی صورت میں ایک نئے رہنما پر اتفاق بھی ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago