Categories: پاکستان

میاں چنوں: ٹرین اسکول وین سے ٹکرا گئی،11بچے اور ڈرائیور جاں بحق

میاں چنوں(خبررساں ادارے): موسیٰ ورک کے قریب ریلوے پھاٹک پر کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس اسکول وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور اور 11بچے جاں بحق ہو گئے۔

علاقے سے رکن قومی اسمبلی اسلم بودلہ نے “جیو نیوز” کو بتایا کہ 11بچے شہید ہو گئے ہیں جبکہ 8زخمی ہیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں امداد دی جارہی ہے۔ قبل ازیں ایس ایچ او تھانہ صدر میاں فاروق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نجی اسکول کی وین 20بچوں کے لے کر صبح سوا آٹھ بجے ریلوے پھاٹک سے گذر رہی تھی جب دھند کی وجہ سے جعفر ایکسپریس اس سے ٹکر ا گئی۔ رکن قومی اسمبلی اسلم بودلہ کے مطابق علاقے میں3ایسی جگہیں ہیں جہاں باقاعدہ ریلوے پھاٹک نہیں ہیں جبکہ اس سلسلے میں تحریری طور پر گذارشات متعدد بار متعلقہ حکام کے گوش گذار کی جا چکی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ کی جگہ پر پہلے بھی حادثات ہوتے رہے ہیں ابتدائی طور پر حادثے کے نتیجے میں5بچے اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بعد ازاں 6بچوں نے زخموں کی تاب نہ لا کر اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ایس ایچ او میاں فاروق کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں8سے10سال ہیں اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago