Categories: پاکستان

کشمیر قیادت سے مشاورت کی جائے گی

اسلام آباد(بی بی سی) پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے راہنماؤں کو بہت جلد مشاورت کے لیے اسلام آباد مدعو کیا جائے گا۔

لندن میں جمعرات کو افغانستان کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے راہنماؤں سے مشاورت کے بعد ہی پاکستان کشمیر کے بارے میں اپنی آئندہ کی حکمت عملی وضع کرے گا۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے راہنماؤں اور نئی دہلی کے درمیان مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں عمل ہے کہ کشمیری راہنماؤں نے نئی دہلی پر واضح کر دیا ہے کہ اسلام آباد کو شامل کیئے بغیر مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں نکالا جا سکتا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق کشمیری راہنماؤں نےبھارتی حکومت کے سامنے کئی ایک شرائط رکھی ہیں لیکن ان سے کسی پر بھی ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا ان شرائط میں سیاسی اسیروں کی رہائی، کشمیر میں نافذ کالے قوانین کا خاتمہ اور دیگر کئی شرائط شامل ہیں۔
افغانستان کی طرز پر کشمیر پر بھی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کے حوالے سے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر جس قدر بھی اجاگر کیا جا سکے کیا جائے۔
انھوں نے کہا تاہم افغانستان کا معاملہ مختلف ہے اور کیونکہ وہاں ایک بڑی تعداد میں غیر ملکی فوجی موجود ہیں اس لیے بین الاقوامی برادری اس مسئلہ کو زیادہ اہمیت دیتی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago