عالم اسلام

حماس نے سینئر کمانڈر رائد سعد کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کر دی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے احکامات پر اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ شہر میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور پچیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیل نے حملے کے فوراً بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس کارروائی میں حماس کے ایک اہم کمانڈر کو قتل کر دیا گیا ہے۔
حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے آج جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں تصدیق کی کہ اسرائیلی حملے میں تنظیم کے سینئر کمانڈر رائد سعد شہید ہو گئے ہیں۔ انہوں نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی پابندی پر مجبور کرے۔
رائد سعد کی شہادت کو اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد حماس کی کسی اعلیٰ ترین قیادت کی سب سے نمایاں شہادت قرار دیا جا رہا ہے۔
غزہ کے مقامی حکام کے مطابق 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے روزانہ حملے جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک تقریباً 800 حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں 386 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل پر غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں، جسے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں اسرائیل سے غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی اجازت دینے، اقوام متحدہ کی تنصیبات پر حملے روکنے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

3 minutes ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago