عالم اسلام

افغانستان میں 6.2 شدت کا زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد دو ہزار ہوگئی

افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے میں دو ہزار افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.2 شدت کے زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔
حکام نے بتایا ہے کہ متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں جن کے ملبے تلے لوگ دبے ہیں۔ زلزلے کے باعث نیٹ ورک کنکشنز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
دریں اثنا برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے مرنے والوں کی تعداد جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کے روز شمال مغربی افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم دو ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دو 6.3 شدت کے زلزلے ہرات شہر کے شمال مغرب میں 25 میل کے فاصلے پر آئے اور اس کے بعد چار بڑے آفٹر شاکس آئے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب زلزلے کے پہلے جھٹکے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago