سویڈن میں ایک بار پھر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق سے تعلق رکھنے 2 ملعون افراد 37 سالہ سلوان مومیکا اور 48 سالہ سلوان نجم نے نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سوئیڈش شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھے جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی۔
دونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ہجوم کے درمیان فائر فائٹر والے ملبوسات پہنے گروپ نے ’نفرت ختم کرو‘ کے نعرے لگائے۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا چند ہفتوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع ملعون شخص نے قرآن پاک کی بیحرمتی کی تھی۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان