- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

صوبہ سیستان بلوچستان میں دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے درجنوں دینی مدارس کے سالانہ امتحانات ‘شورائے اتحاد مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان’ کے تحت بروز پیر چھ فروری دوہزار تئیس کو شروع ہوئے۔
سنی آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے اتحاد مدارس کے ذمہ داروں نے کہا: سالانہ امتحانات دس دن جاری رہیں گے۔ چالیس امتحانی مراکز میں پانچ ہزار کے قریب طلبہ مقابلہ کریں گے۔
اتحاد مدارس دینی اہل سنت جو ‘شورائے ہم آہنگی مدارس دینی اہل سنت بلوچستان’ کے نام سے پچاس سال قبل وجود میں آیا، ہر سال رجب کے مہینے میں سالانہ امتحانات کا انعقاد کرتاہے۔ اس شورا کا مرکزی دفتر جامعہ دارالعلوم زاہدان میں واقع ہے جہاں امتحان کے بعد تصحیح کا کام بھی ہوتاہے۔
اس شورا کے صدر شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اور سیکرٹری جنرل مولانا عبدالکریم حسین پور ہیں۔مولانا عبدالحمید دارالعلوم زاہدان کے صدر و شیخ الحدیث جبکہ مولانا حسین پور، جامعہ عین العلوم گشت (سراوان) کے مہتمم ہیں۔