عالم اسلام

نائیجیریا میں مسلح افراد کے مسجد پر حملے میں 15 نمازی شہید

نائیجیریا میں مسلح افراد کے جتھے نے ایک مسجد میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست زمفرا کے علاقے رووان جیما ٹاؤن کی جامع مسجد پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ حملے سے افراتفری مچ گئی اور درجنوں افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔
فائرنگ کے واقعے میں 15 نمازی شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آور پیشہ ور ڈاکو تھے جنھیں اس شہر کے لوگوں کی جان بخشی کے لیے 21 ہزار بھتہ، پٹرول اور سگریٹ کے درجنوں پیکٹس بھی دیئے گئے تھے۔
عینی شاہدین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکوؤں کو پولیس کی سرپرستی حاصل تھی وہ نصف گھنٹے تک خون کی ہولی کھیلتے رہے اور اطلاع دیئے جانے کے باوجود پولیس شہریوں کی مدد کو نہیں آئی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملکی فوج نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن اور بمباری کے پیش نظر زمفرا سمیت دیگر 2 ریاستوں میں عوام کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ نائیجیریا میں مسجد پر حملے کا واقعہ جمعہ کو پیش آیا تھا تاہم ڈاکوؤں کے زیر تسلط اس علاقے میں صحافی محفوظ نہیں اور خبریں تاخیر سے موصول ہوتی ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago