- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

کرناٹک؛ جنونی ہندوؤں کا مسجد کے باہر دیوتا کا جشن اور نسل کشی کی دھمکیاں

بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو دیوتا گنیش کے یوم پیدائش منانے کے لیے ایک بڑا جلوس نکالا گیا جس نے عین مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے نہ صرف جشن منایا، ہلڑ بازی کی بلکہ لاؤڈ اسپیکر پر مسلمانوں کی نسل کشی پر اکسانے والے نغمات چلائے۔
بھارت میں ہندو دیوتا گنیش کا دس روزہ یوم ولادت جشن منایا جا رہا ہے جس کے دوران گلی محلوں اور بڑی شاہراؤں پر جلوس نکالے جائے رہے ہیں اور جان بوجھ کر ایسے روٹ منتخب کیے جا رہے ہیں جہاں مسلمان اکثریت میں ہوں اور راستے میں مساجد بھی آئیں۔
ریاست کرناٹک جہاں پہلے ہی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی اور مسلمانوں کے لیے عرصۂ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔ وہاں بھی جنونی ہندوؤں نے ایک بڑا جلوس نکالا جس میں دیوتا گنیش کی مورتی بھی ایک گاڑی میں رکھی تھی اور لاؤڈ اسپیکر پر بھجن بجائے جا رہے تھے۔
یہ جلوس ایک مسجد کے مرکزی دروازے پر پہنچا تو شرارتاً کافی دیر ٹھہرا رہا۔ اس دوران لاؤڈ اسپیکر پر ایسے نغمات چلائے گئے جس میں مسلمانوں کی نسل کشی پر اکسایا جا رہا تھا اور ان کے قتل عام کا پیغام دیا جا رہا تھا۔
جنونی ہندو اس دوران شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ مقامی مسلمانوں نے اپنی دکانیں بند اور گھر کے دروازے مقفل کرلیے اور انتہائی صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرکے اشتعال انگیزی کی سازش کو ناکام بنادیا۔
مسلمان تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے گنیش دیوتا کے جلوسوں کو مسلمان آبادی اور بالخصوص مساجد کے قریب سے گزرنے کے بجائے کوئی اور راستہ دیا جائے۔