عالم اسلام

عمرہ زائرین کے لیے سال میں عمرہ کی ادائی کی کوئی حد مقرر نہیں: سعودی عرب

سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے عالم اسلام کے لیے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ حکومت نے باور کرایا ہے کہ مسلمان سال میں بار بار عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔ عمرہ کی تعداد کی کوئی قید نہیں ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمان عمرہ زائرین کسی بھی فضائی، زمینی یا سمندری راستے سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لیے مملکت میں آسکتےہیں۔ ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
وزارت حج سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ آیا عمرہ مملکت میں داخلے کے ویزے کی قیمت کی ادائیگی کے ساتھ دہرایا جا سکتا ہے؟ تو اس کے جواب میں ایک ٹویٹ میں وزارت حج نے واضح کیا کہ سال میں عمرہ کی ادائی کی سعادت بار بار حاصلک کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب وزارت حج نے واضح کیا کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین مملکت سعودی عرب کے کسی بھی بین الاقوامی یا علاقائی ہوائی اڈے سے داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں اور اس کے لیے جدہ ایئرپورٹ سے داخلے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ عمرہ کرنے کے لیے (عمرہ) کی درخواست سے پرمٹ جاری کرنا ضروری ہے، بشرطیکہ وہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں نہ ہو۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago