مسلم اقلیتیں

سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی

بھارت کی سابقہ اداکارہ، ماڈل اور رقاصہ ثناء خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔
انہوں نے دو برس قبل شوبز انڈسٹری چھوڑنے، انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔
تاہم حال ہی میں 2012 میں بگ باس 6 سے شہرت حاصل کرنے والی ثناء خان نے اپنے ایک ویڈیو انٹرویو میں جو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا، اس میں نام، شہرت اور دولت چھوڑنے کی وجہ بتائی۔
انٹرویو کے دوران ثناء خان انڈسٹری چھوڑنے اور حجاب پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کافی جذباتی بھی ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی ماضی کی زندگی میں ان کے پاس ہر چیز تھی، عزت، دولت اور شہرت سب کچھ، جو چاہے وہ کرسکتی تھی لیکن ایک چیز کی کمی تھی یعنی قلبی سکون نہیں تھا۔
ثناء خان نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے باعث میں بڑی مشکل میں تھی اور کئی کئی دنوں تک ڈپریشن میں رہی، پھر وہ وقت آیا جب اللّٰہ تعالیٰ کا پیغام اور اس کی علامات ملنے لگیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2019 کے ماہ رمضان کے بارے میں مجھے آج تک یاد ہے کہ میں خواب و خیال میں ایک قبر دیکھا کرتی تھی، جو جلتی ہوئی تھی اور میں خود کو اس میں پاتی تھی، جس پر میں نے محسوس کیا کہ یہ وہ علامتی پیغام ہے جو اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے مجھے تبدیلی کے لیے ملا ہے اور میرا خاتمہ اسی طرح ہونا تھا، اس کی وجہ سے میں فکر مند ہوئی۔
ثناء کا کہنا ہے کہ اس دوران میں نے ترغیبی تقاریر بھی سنیں، مجھے یاد ہے کہ میرے اندر تبدیلیاں آنے لگیں۔
ان کے مطابق پیغام میں کہا گیا تھا کہ تم نہیں چاہتی کہ تمہارا روز آخر حجاب پہننے کا پہلا دن نہ ہو اور یہی وہ چیز تھی جس نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا، یہ بتاتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں۔
ثناء نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ اگلی صبح جو میری سالگرہ کا بھی دن تھا، میرے پاس گھر پر کافی اسکارف تھے جو میں نے پہلے خریدے تھے اسے نکال کر پہننا اور اپنے آپ سے کہا کہ اب میں کبھی بھی اسے نہیں اتاروں گی۔
واضح رہے کہ اس سال ثناء خان نے اپنے شوہر انس سید کے ساتھ فریضہ حج کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago