عالم اسلام

المسجد الحرام کی تیسری توسیع والے حصے میں 19 ملین زائرین کی آمد

سعودی عرب میں المسجد الحرام مکہ مکرمہ میں تیسری سعودی توسیع والی عمارت سے رمضان کے دوران 19 ملین افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔ زائرین اور نمازیوں نے تیسری توسیع والی عمارت میں نماز ادا کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق شمالی توسیع والے ادارے کے انچارج انجینیئر ولید المسعودی نے بتایا کہ رمضان کے دوران تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں تراویح، تہجد اور پانچوں فرض نمازوں کی ادائیگی کے انتظامات کیے گئے۔ تمام اداروں نے تعاون کیا۔ ایک کروڑ 89 لاکھ 11 ہزار 278 افراد نے وہاں نماز ادا کی۔
تیسری سعودی توسیع والی عمارت کی زمینی منزل، پہلی منزل، تہہ خانے اور دوسری منزل اور شمالی و مغربی صحنوں میں نماز کے انتظامات کیے گئے۔
انجینیئر ولید المسعودی نے بتایا کہ تیسری توسیع والی عمارت میں فی گھنٹہ پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کی گنجائش ہے۔ ان میں سے ڈھائی لاکھ عمارت کے اندراورڈھائی لاکھ سے زیادہ صحنوں میں نماز ادا کررہے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago