عالم اسلام

مسئلہ فلسطین جامع، منصفانہ اور دیر پا طریقے سے حل کیا جانا چاہیے: چینی صدر

اقوام متحدہ نے ’’فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن‘‘ کا یادگاری اجلاس منعقد کیا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اجلاس کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ مسئلہ فلسطین کا حل مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کے حل کی کلید ہے، مسئلہ فلسطین کو جامع، منصفانہ اور دیرپا طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ فلسطین اور اسرائیل پرامن طور پر ایک ساتھ رہ سکیں اور عرب اور یہودی عوام ایک ساتھ ترقی کر سکیں۔ یہ فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مشترکہ مفادات میں ہے، علاقائی استحکام کے لئے ضروری ہے، اور یہ تمام امن پسند اور انصاف پسند ممالک اور عوام کی خواہشات سے مطابقت رکھتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کو خطرہ لاحق ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ فلسطینی علاقے بشمول مشرقی یروشلم کی صورت حال بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے پرامن حل کے امکانات کو نقصان پہنچے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago