عالم اسلام

ایک رات میں اسرائیلی اہداف پر 10 فلسطینی حملے

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بتایا ہے کہ گذشتہ رات کے دوران اسرائیلی فوج اور قابض صہیونی ریاست کے متعدد اہداف پر حملے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق القدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی ریاست کے خلاف 10 حملے کیے گئے۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ ’0404‘ کے مطابق گذشتہ شب صہیونیوں پر فلسطینی علاقوں میں کم سے کم دس اہداف پر حملے کیے گئے۔
غرب اردن کے جنوبی شہربیت لحم کے علاقے بیت فجار میں قائم ’مگدال عوز‘ یہودی کالونی میں تین پٹرول بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی زخمی ہوئے۔
عبرانی ویب سائٹ کے مطابق پٹرول بموں کے حملوں کے نتیجے میں صہیونیوں کو مادی نقصان پہنچایا گیا۔
ادھر مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان کے مقام پر پٹرول بم حملے میں ایک اسرائیلی فوجی خمی ہوگیا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بیت المقدس میں وادی الجوز کے قریب فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی زخمی ہوگئے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago