عالم اسلام

امریکا نے شام میں فضائی حملوں میں درجنوں خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھا، رپورٹ

امریکی فوج نے شام میں درجنوں خواتین اور بچوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے فضائی حملوں کو سب سےپوشیدہ رکھا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے2019 میں داعش کے خلاف جنگ کے دوران شام میں کیے گئے ان فضائی حملوں کو پوشیدہ رکھا جن میں کم از کم 64 خواتین اور بچے جاں بحق ہوگئے تھے، امریکی فوج کا یہ اقدام ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شام میں زمینی آپریشنز کرنے والے امریکی اسپیشل آپریشن یونٹ کے احکامات پر الباغوز قصبے کے نزدیک یکے بعد دیگرے دو فضائی حملے کیے گئے تھے۔ امریکا کے فضائی حملوں کی نگرانی کرنے والی امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی رواں ہفتے پہلی بار ان حملوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں منصفانہ قرار دیا۔
گزشتہ روز سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں دولت اسلامیہ کے 16 جنگجوؤں اور 4 شہریوں سمیت 80 افراد مارے گئے تھے۔ فوج کا کہنا ہےکہ یہ بات غیر واضح ہے کہ دیگر 60 افراد عام شہری تھے کیوں کہ خواتین اور بچے بھی جنگجو ہوسکتے ہیں۔
امریکی فوج نے ان حملوں کو جائز دفاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کی موجودگی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔ سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ 60 ہلاکتوں میں عام شہریوں کی تعداد کا تعین اس لیے نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ ویڈیو شواہد میں متعدد مسلح خواتین اور کم از کم ایک مسلح بچےکو دیکھا جاسکتا ہے اور ان 60 افراد میں سے اکثریت جنگجوؤں کی تھی۔
اخبار کے مطابق فضائی حملوں کے وقت آپریشن سینٹر میں موجود ایئر فورس کے وکیل کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ حملے ممکنہ طور پر جنگی جرائم تھے، بعد ازاں محکمہ دفاع کے انسپیکٹر جنرل اور سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو الرٹ جاری کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور انہیں چھپانے کی کوشش کی گئی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago