- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث اور جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا قاری عثمان منصورپوری انتقال

دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث اور جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا قاری عثمان صاحب منصورپوری کا آج سوا ایک بجے انتقال ہوگیا۔
مولانا کے بیٹے مولانا سلمان منصورپوری نے خود سوشل میڈیا پر اس کی اطلاع دی کہ ہمارے والد محترم حضرت مولانا قاری محمد عثمان منصورپوری صاحب 76 سال کی عمر میں آج 21مئی کو سوا ایک بجے اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
حضرت مولانا قاری محمد عثمان منصورپوری صاحب دارالعلوم دیوبند کے سابق نائب مہتمم اور استاذ حدیث تھے۔ جمعیت کی تقسیم کے بعد مولانا محمود مدنی والی جمعیت میں آپ صدر اور امیر الھند تھے۔