فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے اسرائیل کی وحشیانہ پالیسیوں کے خلاف ڈٹ کر کامیابی حاصل کی۔
غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ حماس نے اسرائیل کے پورے نظام، عوام اور مستقبل کو انتہائی دردناک شکست دی۔ تمام فلسطینی جماعتیں یکجا ہوکر اسرائیل کے خلاف جنگ میں شریک ہوئیں۔
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں۔ حماس کی نئی جنگی حکمت عملی اور صلاحیت نے پورے اسرائیلی نظام کو ہلاکر رکھ دیا۔
حماس کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی پسپائی اللّٰہ کی حمایت کے بعد نئی جنگی حکمت عملی کے باعث ممکن ہوئی۔
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید