عالم اسلام

سعودی عرب میں تراویح اور قیام اللیل کو عشا کے ساتھ ادا کرنے کی ہدایت

سعودی عرب میں رمضان کے آخری عشرے کے لیے جاری ایس او پیز میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مساجد میں تراویح اور قیام اللیل کو عشا کے ساتھ نصف گھنٹے میں ادا کی جائے۔
العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ملک بھر کی تمام مساجد کے آئمہ کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر نماز تراویح اور قیام اللیل کی نمازوں کو عشا کی نماز کے ساتھ ہی ادا کریں اور قیام اللیل 30 منٹ سے زیادہ کی نہیں ہونی چاہیئے۔
سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے مساجد کے آئمہ کے لیے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں رات کی عبادت کو مختصر کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کو کہا گیا ہے اور شہریوں سے بھی استدعا کی گئی ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماہ صیام کے بقیہ دنوں میں مساجد میں اجتماعی عبادات کو مختصر رکھیں۔
واضح رہے کہ خانہ کعبہ میں پہلے ہی اعتکاف کی اجازت نہیں دی گئی ہے جب کہ اجتماعی سحر و افطار پر بھی پابندی ہے۔ مسجد الحرام کو روزانہ 10 مرتبہ جراثیم کش ادویات اور پانی سے دھونے کا انتظام کیا گیا ہے۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago