عالم اسلام

ہیومن رائٹس واچ کا اسرائیل پر نسلی امتیاز کا الزام

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے ساتھ نسلی امتیاز کا الزام عائد کردیا۔
عالمی تنظیم نے 213صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اسرائیل اپنی سرحدوں کے اندر اور اپنے زیر قبضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے ساتھ بین الاقوامی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔
نیو یارک میں قائم تنظیم اور انسانی حقوق کے کئی دیگر اداروں اور مبصرین کی رائے ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں اور غزہ کے مقامی باشندوں کو منظم انداز میں ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرتا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق کے اداروں نے انکشاف کیاہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے 3فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے حراستی مراکز میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
قیدیوں اور آزادیوں کے امورکے محکمے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 3معصوموں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔ متعلقہ ادارے نے تینوں بچوں کے بیانات بھی شائع کیے۔
انہیں کفر قاسم نامی قصبے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران حراست قابض فوجیوں نے ان کے ہاتھوں اور پیروں پر رائفل کے بٹ مارے،جس سے بری طرح لہولہان ہوگئے۔
ادھر مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیل کا بیت المقدس کے باشندوں کے ساتھ برتائو اور ارض مقدس کو یہودیانے کی سازشیں ناقابل قبول ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینیوں کی بے دخلی نسلی تطہیر کے مترادف ہے۔ انہوں نے شیخ جراح کے باشندوں کی اپنی زمینیں نہ چھوڑنے کے عزم کوخراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کو اور اسرائیلی حکام کو فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنے کا کوئی حق نہیں۔ قابض اسرائیل منصفانہ قوانین پر نہیں چلتا بلکہ فلسطینی اراضی پر قبضے کے لے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے ریاستی وسائل کا بھی بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس کی اراضی کو یہودیاناچاہتا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago