عالم اسلام

حرمین میں ماہ صیام کے دوران معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل

حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی نے ماہ صیام کے دوران حرم مکی میں آنے والے نمازیوں اور معتمرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد حرام میں آنے والے معتمرین کے لیے کرونا کی دو خوراکوں کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام معتمرین کو’توکلنا’ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد ہی حرم مکی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ایسے افراد جنہوں‌ نے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے اور اسے 14 دن گذر چکےہیں۔ اسے بھی مسجد حرام میں آنے اور عبادت کی اجازت ہوگی۔ ایسے افراد جو کرونا کی وبا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں وہ بھی عمرہ کی ادائی کے لیے حرم مکی میں داخل ہوسکتے ہیں تاہم تمام نمازیوں اور معتمرین کے لیے وبا کے پیش نظر اختیار کردہ ایس اوپیز پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے 1442ھ کے ماہ صیام کے موقعے پر حرمین میں نمازیوں اور معتمرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے نہ صرف مسجد حرام بلکہ مسجد نبوی میں‌بھی ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا ہے جس پرعمل درآمد کرنا ضروری ہے۔
ڈاکٹر عبالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کی تمام ذیلی شاخیں اور ایجنسیاں ماہ صیام کے لیے وضع کردہ پروگرام پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔ حرمین شریفین میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لیے کرونا ویکسین کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ادھر حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے ترجمان ھانی حیدر نے بتایا کہ معتمرین اور نمازیوں کی خدمت پر مامور تمام رضاکاروں کے لیے کرونا ویکسین کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حرمین جنرل پریذیڈینسی اور محکمہ صحت کے تعاون سے حرم مکی اور مسجد نبویﷺ میں خدمات انجام دینے والے افراد کو کرونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کے دوران حرم مکی میں سینی ٹائزنگ کا عمل جاری رہے گا۔ مسجد حرام کو صاف ستھرا رکھنے اور جراثیم سے پاک کرنے کے لیے 5 ہزار رضا کاروں‌ پر مشتمل عملہ چوبیس گھنٹے مصروف رہے گا اور مسجد حرام میں چوبیس گھنٹے میں 10 بار جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔
عمرہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحن مطاف میں‌طواف کے لیے ورچوئل ٹریک بنائے گئے ہیں۔ ان ٹریک کا مقصد سماجی دوری کو یقینی بنانا ہے۔ تین ٹریک عمر رسیدہ اور معذور افراد کے لیےمختص ہیں‌جو خانہ کعبہ کے زیادہ قریب ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago