مسلم اقلیتیں

سوئٹزرلینڈ میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی

سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم کے نتیجے میں عوامی مقامات پر مسلم خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عوامی ریفرنڈم میں کانٹے کی رائے شماری ہوئی اور معمولی اکثریت کے باعث عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر برن کی مقامی حکومت کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں حجاب کے حق میں 51.2 فیصد ووٹ پڑے جب کہ 49 فیصد سے کچھ زائد نے حجاب پر پابندی کی مخالفت کی۔
ان نتائج کی روشنی میں برن کی مقامی حکومت نے یورپی یونین کے ممبر ممالک فرانس، بیلجیم، آسٹریا اور ڈنمارک کی طرح برن میں بھی مسلم خواتین کے عوامی مقامات پر نقاب یا برقعے کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کی وفاقی حکومت نے برن کے ووٹرز سے حجاب پر پابندی کے خلاف ووٹ دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ سوئٹزرلینڈ میں 40 ہزار سے زائد مسلمان آباد ہیں جو کہ آبادی کا 5 فیصد ہیں۔
واضح رہے کہ نقاب سے متعلق ریفرنڈم کا مطالبہ دائیں بازو کی قدامت پسند سیاسی جماعت ’اَیگرکِنگر کمیٹی‘ نے کیا تھا۔ ریفرنڈم کے نتائج پر اس جماعت نے جشن بھی منایا۔

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

1 hour ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago