عالم اسلام

سعودی وزیرحج وعمرہ کی عازمینِ عمرہ کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت

سعودی عرب کے وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا لیں۔
انھوں نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کے پروٹوکولز پرعمل درآمد جاری رہے گا۔جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں، انھیں حفظ ماتقدم کے طور پر کووِڈ-19 کی ویکسین لگوالینی چاہیے۔‘‘
ڈاکٹر صالح کا کہنا تھا کہ ’’عازمینِ عمرہ کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا ہوگا اور عازمین کے لیے مقررکردہ عمر کی حد کی پابندی برقرار رہے گی۔‘‘ سعودی حکام کے مطابق صرف 18 سے 50 سال کی عمر کے افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہے۔
سعودی عرب کے الاخباریہ ٹی وی نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ان میں سعودی شہری اور مکین دونوں شامل ہیں۔انھیں سعودی حکومت کی جانب سے امریکا کی دواساز فرم فائزر کی تیار کردہ ویکسین مفت لگائی جارہی ہے۔
مناسک عمرہ کی ادائی کے دوران میں مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ اختیارکرنے کی پابندی برقرار رہے گی۔مسجد الحرام کے صحنوں اور ہالوں کو روزانہ ڈھائی ہزار لٹر سے زیادہ ماحول دوست جراثیم کش محلولات سے مصفا کیا جارہا ہے۔
مسجدالحرام کے مختلف حصوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی مقرر کی گئی ہیں اور کرونا وائرس کے کسی بھی مشتبہ کیس کی صورت میں طبّی معائنے اورانھیں الگ تھلگ رکھنے کے لیے ایک کمرا مختص کیا گیا ہے۔
الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی صدارتِ عامہ کے ترجمان نے قبل ازیں العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے نومبر2020ء میں کرونا وائرس کی وَبا کی شدت میں کمی کے بعد سخت پابندیوں کے ساتھ زائرین کوعمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago