عالم اسلام

وحشی صہیونی فوجیوں نے 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید کر دیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں المغیر کے مقام پر فائرنگ کر کے ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کی شام کو قابض فوج نے المغیر کے مقام پر 13 سالہ علی ایمن نصر ابو علیا کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ابو علیا شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ہلال احمر فلسطین کے طبی عملے کے مطابق ابو علیا کے پیٹ اور سینے میں کئی گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے شدید زخمی حالت میں فلسطین میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ فوری طور پر دم توڑ گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے المغیر، کفر مالک سے راس التین کی طرف فلسطینیوں نے یہودی کالونیوں کےقیام خلاف ریلی نکالی۔ قابض فوج نےریلی کے شرکا پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ابو علیا سمیت کئی فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago