عالم اسلام

معروف سوڈانی قاری شیخ نُورین کار حادثے میں جاں بحق

عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں اپنی خوبصورت اور پرسوز آواز میں تلاوت کے لیے مشہور معروف سوڈانی قاری شیخ نُورَین گذشتہ روز ایک دعوتی سفر سے واپس آرہے تھے کہ شمالی سوڈان کے شہر وادی حلفہ میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں شیخ نُورَین سمیت دیگر 3 حفاظ بھی جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
سوڈان کے وزیر مذہبی امور نصرالدین مفری نے شیخ نُورَین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئےگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، تاہم حادثے کی نوعیت کے حوالے سے مزید معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
خیال رہےکہ شیخ نُورَین اپنی مسحور کن اور منفرد طرز تلاوت کے لیے نہ صرف سوڈان بلکہ پوری مسلم دنیا میں مشہور تھے اور ان کی تلاوت کو دنیا بھر میں ذوق و شوق سے سنا جاتا تھا۔
شیخ نُورَین کی وفات پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago