عالم اسلام

ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے، ایرانی صدرکاانکشاف

ایرانی صدر حسن روحانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مزید ساڑھے تین کروڑ افراد وبا کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کو ایران کی کورونا وائرس فائٹنگ ٹاسک فورس کے ٹی وی پر نشر ہونے والے اجلاس میں صدر روحانی نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق ایران میں 2 کروڑ پچاس لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور مزید تین سے ساڑھے تین کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی چوتھائی سے زائد آبادی کے متاثر ہونے کے باوجود ایران میں ہرڈ امیونٹی حاصل نہیں ہوسکی ہے تاہم ہمارے پاس متحد ہو کر اس وبا کو روکنے کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں۔
واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے باعث 14 ہزار اموات ہوچکی ہیں اور متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ایران کی آبادی 8 کروڑ سے زائد ہے یہی وجہ ہے کہ آبادی کے تناسب کے اعتبار سے ایرانی صدر کے بتائے گئے اعداد و شمار کو بڑا انکشاف قرار دیا جارہا ہے۔
بعد ازاں ایرانی صدر کے شعبہ ابلاغیات کے نائب سربراہ علی رضا معزی نے ٹوئٹ کیا کہ ڈھائی کروڑ متاثر ہونے سے صدر کی مراد وہ لوگ ہیں جنھیں وائرس کا سامنا ہوا لیکن انہوں نے اس مرض کے خلاف مدافعت پیدا کرلی۔
واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے جب کہ عالمی سطح پر 6 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد اس وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago