- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

آیاصوفیہ مسجد کی بحالی پر ترک صدر کو مولانا عبدالحمید نے پیش کیا خراج تحسین

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کے ممتاز رہ نما مولانا عبدالحمید نے ایاصوفیہ مسجد کی بحالی پر ترکی قوم، حکومت اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو خراج تحسین پیش کیا۔
سنی آن لائن نے خطیب اہل سنت زاہدان کی آفیشل ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی، مولانا عبدالحمید نے بیان شائع کرتے ہوئے لکھاہے: ترکی ہائی کورٹ نے 1934ء میں کئے گئے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے جس کے مطابق ایاصوفیہ مسجد ایک میوزم بن چکی تھی۔ ترکی کے محترم صدر نے حکومتی نوٹیفیکشن پر دستخط کرتے ہوئے ایاصوفیہ مسجد کو بحال کیا ہے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے مزید لکھا ہے: اس عظیم واقعہ اور ایاصوفیہ میں دوبارہ نماز قائم کرنے سے پوری دنیا کے مسلمان خوش ہوچکے ہیں جو اللہ کے گھروں میں ایک گھر دوبارہ آباد ہونے کی وجہ سے ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا ہے: بندہ اس اہم اقدام پر جناب رجب طیب اردوغان، ترک قوم اور سب مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتاہے اور امید کرتاہوں یہ مسجد ہمیشہ کے لیے مسجد ہی رہے۔